ڈوئچے ویلے کے تبصرہ نگار ڈانیئل شیشکیوٹز لکھتے ہیں کہ ان دونوں ممالک کے اس اقدام کو شرمناک، افسوس ناک، شامی عوام کے منہ پر طمانچہ اور اقوام متحدہ کے لیے سوچنے کا مقام قرار دیا جا رہا ہے۔
شامی اپوزیشن کے ذرائع نے بتایا کہ حمص شہر میں مرنے والوں کی تعداد 27 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران حمص کی ایک اہم ریفائنری کو تیل فراہم کرنے والی پائپ لائن کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔
پاکستان میں داخلی سلامتی کی خراب صورتحال اور سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی معیشت بھی دباؤ کا شکار نظر آتی ہے۔
پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیر سے شروع ہونے والے اپنے تین روزہ دورہ ء قطر کے دوران قطری قیادت کے ساتھ دو طرفہ باہمی امور کے علاوہ ممکنہ طور پر افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی مذاکرات کریں گے۔
پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک تین منزلہ فیکٹری کی عمارت دھماکے سے زمین بوس ہو گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔
پاکستانی نے دبئی کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پہلی اننگز میں صرف 99 رنز بنا سکی تھی اس طرح گز شتہ سو سال میں وہ سو رنز سے کم پر آؤٹ ہو کر ٹیسٹ میچ جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی
پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بین الاقوامی کتاب میلہ جاری ہے، اس میلے میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آ رہے ہیں، اس میلے میں لگایا گیا ڈوئچے ویلے کا اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے کچھ علاقوں میں سیلاب کے باعث پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
نیپال کے بعض قدیمی قبائل میں کم سن لڑکیوں کی تین مرتبہ شادی کی جاتی ہے، پہلے ایک پھل سے، پھر سورج سے اور اس کے بعد کسی مرد سے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی وجہ سے مغربی ممالک نے ایران پر جو اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں ان سے ایران کے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
چین ایک طرف تو فوجی اعتبار سے مسلسل ترقی کر رہا ہے، تاہم اس کی بیرون ملک اپنے مغوی شہریوں کو چھڑانے کی صلاحیت اب بھی خاصی محدود ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سرطان کے بارے میں آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ۔ پاکستانی طبی حکام کے مطابق ملک میں سرطان جیسے موذی مرض کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اب ڈوئچے وَیلے کی آن لائن پیشکش اپنے موبائل فون پر بھی دیکھئے اور ہر لمحہ با خبر رہیے۔ اِس طرح ہماری خبریں اور جائزے اب آپ کسی بھی وقت اور کہیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
لاہور کتب میلہ پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ قرار دیا جاتا ہے۔
ڈوئچے ویلے اردو سروس کا اسٹاف جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کو ڈوئچے ویلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے
ڈوئچے ویلے اردو سروس کا عملہ ’ڈی ڈبلیو اردو لسنرز کلب‘ کے ممبران کے ساتھ
یہ میلہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا گیا
ڈوئچے ویلے کے اسٹال پر آئے معزز شرکاء نے ڈوئچے ویلے کے پروگراموں اور ویب سائٹ میں بے حد دلچسپی ظاہر کی
ڈوئچے ویلے کے اسٹال پر ایک جرمن ماہر طبعیات، جو لاہور کی یونی ورسٹی میں پڑھاتے بھی ہیں، نے بھی شرکت کی
لاہور میں منعقدہ اس کتاب میلے میں اس سال بھی کتابوں کے دلدادہ افراد نے بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں ہر عمر کے افراد موجود تھے۔
میلے میں مختلف اشاعتی اداروں نے اپنے اپنے اسٹال لگائے
امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ذہن پڑھنے والی ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔
ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر سال ملیریا کی بیماری سے ایک اعشاریہ دو ملین افراد کو جان سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں جو کہ پچھلے اندازے سے پچاس فیصد زیادہ ہے۔
عالمی جہاز رانی پر تنقيد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ بحری جہاز ايندھن کے طور پر جو بھاری تيل استعمال کرتے ہيں وہ بہت زہريلا ہوتا ہے۔ دراصل يہ تيل آئل ريفائنری ميں فضلے کے طور پر بچ جاتا ہے ۔
امريکی رياست فلوريڈا کے جنگلات ميں اژدہے مختلف اقسام کے جانورں کو اپنی خوراک بنا رہے ہيں جس کے سبب ان جانوروں کی تعداد ميں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔