1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہفرانس

پیرس دو مبینہ حملوں میں ایک خاتون، دو پولیس اہلکار زخمی

10 مئی 2024

پیرس میں مبینہ حملہ آور نے باکس کٹرسے ایک خاتون کو شدید زخمی کردیا، بعد ازاں دوران کارروائی پولیس آفیسرسے ہتھیار چھین کر دو پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا۔

https://p.dw.com/p/4fhMz
پیرس میں ایک ہی شخص کی جانب سے دو  مبینہ حملے ، حملہ آور گرفتار
پیرس میں ایک ہی شخص کی جانب سے دو مبینہ حملے ، حملہ آور گرفتار تصویر: Thomas Samson/AFP

جمعرات کو پیرس کے ایک پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر خاتون پر باکس کٹر سے حملہ کرنے اور ایک پولیس اہلکار سے ہتھیار چھیننے کے بعد دو اہلکاروں کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 خبر رساں ایجنسی اے ایف پی  کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے دارالحکومت کے تیرویں ضلع میں رات ساڑھے دس سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک پولیس آفیسر شدید زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

فرانس میں چاقو سے حملہ: جرمن سیاح ہلاک، مشتبہ اسلام پسند گرفتار

حملوں کے بعد پیرس پولیس سربراہ اور پبلک پراسیکیوٹر جائے وقوعہ پہنچ گئے
حملوں کے بعد پیرس پولیس سربراہ اور پبلک پراسیکیوٹر جائے وقوعہ پہنچ گئےتصویر: Bertrand Guay/AFP/Getty Images

دریں اثناء پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے واقعہ کی تصدیق کردی گئی۔

 پیرس پولیس کے سربراہ لاراں نونے نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ شخص کو رات دس بجے کے قریب ایک باکس کٹر سے ''ایک خاتون پر حملے‘‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

انہوں نے کہا، ''افسران نے مداخلت کی اور ملزم کو (پولیس اسٹیشن) واپس لے آئے،اس  کارروائی کے دوران ملزم نے  پولیس افسران سے ہتھیار چھین لیا اور دو افسران کو شدید زخمی کر دیا۔‘‘ دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حملہ آور بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں شدید زخمی ہوا ہے۔

پیرس میں چاقو سے مہلک حملے کے ملزم کا آخری پیغام ’اللہ اکبر‘

دو مبینہ حملوں میں ایک خاتون، دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں
دو مبینہ حملوں میں ایک خاتون، دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں تصویر: Michael Euler/dpa/picture alliance

 پولیس سربراہ نے  پولیس اسٹیشن عملے کے جرات مندانہ اقدام  کی  تعریف کرتے ہوئے کہا  ''ہم زخمی ہونے والےافسران کی صحت کی حالت کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔‘‘ واقعے کی  تحقیقات جاری ہیں جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کو سینے میں زخم آئے ہیں اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ، جبکہ تفتیش سے یہ بھی واضح ہوجائے  گا کہ اس واقعے کے محرکات کیا تھے اور حملہ آور کی شناخت،  اوراس کا نشانہ بننے والی خاتون اور حملہ آور کا آپس میں تعلق کیا تھا۔ فرانسیسی پولیس نے تاحال حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

ف ن  / ک م  ( اے ایف پی)

برسلز میں شوٹ آؤٹ، سنسی پھیل گئی